• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلی میں ہیٹ ویو، جنگلات میں متعدد مقامات پر لگی آگ بے قابو، 23 افراد ہلاک

چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی۔ خوفناک آگ نے امریکی شہر فلاڈیلفیا سے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک، 979 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلا کروایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھر تباہ اور ایک لاکھ 16 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے سے جنگلات میں لگی 231 میں سے 80 آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

چلی کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہیں اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب چلی کی حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید