• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا۔

بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد ’پیکس سیلیکا‘ سے بھارتی بے دخلی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے مودی حکومت کی عالمی سطح پر انتہائی گراوٹ قرار دیا ہے۔

اپوزیشن رہنما جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ مئی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست عالمی سطح پر رسوائی کی اہم وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10مئی کے بعد امریکا کی جانب سے پیکس سیلیکا سے بھارت کو نکالا جانا حیران کن نہیں۔

پیکس سیلیکا اتحاد کا مقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کیساتھ محفوظ سلیکون سپلائی چَین قائم کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید