دنیا کی امیر ترین شخصیت، ٹیکنالوجی ماہر اور اسپیس ایکس و ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب وہ خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ایلون مسک نے خود کو ’کلچرل کرسچن‘ قرار دیا تھا۔
حال ہی میں کیٹی ملر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلون مسک نے اپنے مذہبی خیالات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں میں کسی بھی عقیدے پر یقین نہیں رکھتا تھا، تاہم اب میری سوچ بدل چکی ہے۔
ایلون مسک نے کہا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ کائنات کسی نہ کسی چیز سے وجود میں آئی ہے، اس کا خالق خدا ہے۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس مذہب سے وابستہ ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب خود کو ملحد نہیں سمجھتے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک ’ثقافتی عیسائی‘ ہیں۔