• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا 16 مارچ کے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

ڈاکٹر فاروق ستار - فوٹو بشکریہ ایم کیو ایم پاکستان/ٹوئٹر
ڈاکٹر فاروق ستار - فوٹو بشکریہ ایم کیو ایم پاکستان/ٹوئٹر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے 9 حلقوں میں 16 مارچ کو ہونے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن ایم کیو ایم سے چھینا گیا، یہ سیٹیں بھی واپس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں ہمارے اباؤاجداد نے حصہ ڈالا، ہم پاکستان بچائیں گے، کراچی میں دھاندلی کر کے ایم کیو ایم سے نشستیں چھینی گئیں۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں آٹا 20 روپے اور ڈالر 60 روپے پر رکا رہا، مشرف کے دور میں کراچی نے بہت ترقی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی 16 مارچ کو ہمارے خلاف میدان میں اتریں، پیپلز پارٹی 10 بسیں دے کر احسان جتاتی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جنہوں نے سیٹیں جیتیں وہ بھی جلد استعفیٰ دیں گے۔

اس دوران کراچی میں سرکلر ٹرین چلانے، شہر کو 65 کروڑ گیلن یومیہ اضافی پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید