• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال الزام لگانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں، مرتضی وہاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکیں۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا کر کراچی کے عوام کی توہین کی گئی ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور ان کی جماعت نے ٹھپے لگانے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، وہ اپنی جماعت کے بانی کی زبان بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال جان چکے کہ کراچی کی عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔

مرتضی وہاب  نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے ایم کیو ایم نے راہ فرار اختیار کی۔

قومی خبریں سے مزید