ہری پور(نمائندہ جنگ ) جائیداد تنازعہ دو گروپوں میں خون ریز تصادم 5افراد موقع پر جاں بحق اور 3افراد شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پو لیس موقع پرپہنچ گئی،10نامزد افر اد میں 5گرفتار کر لئے گئے اور جو ابی کا رروائی پر حملہ آورگروپ سے 3افرا د زخمی ہو گئے۔عد الت کے فیصلے کے مطابق اراضی کو عابد شاہ گروپ کےحوالے کیا گیا تو مخا لفین نےحملہ کردیا ، چند روز قبل عدالت نے عابد شاہ گروپ کے حق میں 4کنال 13مرلے زمین کا فیصلہ سنایا۔ جس پر تھانہ سرائے صالح پولیس نے پٹواری گرداور وغیرہ کے ہمراہ جا کر عابد شاہ گروپ کے حوالہ قبضہ کر دیا تھا۔ عابد شاہ گروپ میں سے عابد شاہ، عباس شاہ ، ذولقرنین حیدر شاہ ، اشفاق شاہ مخالف پارٹی کی فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دوسری جانب سے مظہر شاہ ولد نذر شاہ دیگر اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے ہمراہ وہاں موجود تھا۔کہ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں کاظم شاہ ،نزاکت شاہ رحمت شاہ زخمی ہو گئے۔