گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بچوں کی لڑائی میں کودنے والی 2بچوں کی ماں 8دن موت و حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گئی، ورثاء کا نعش کو سی پی او آفس کے باہر رکھ کر تھانہ دھلے پولیس کے خلاف احتجاج، دھلے کی طاہرہ بی بی کا 5جون کواپنے محلے میں بچوں کی وجہ سے ہمسائیوں کی ایک عورت کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جس نے دھکا دیکر طاہرہ بی بی کو ہائی وولٹیج کی تاروں پر پھینک دیا۔