• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’پٹھان‘ کشمیری مظالم پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے، فاطمہ بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے فلم ’پٹھان‘ کو بھارتیوں کے کشمیری مظالم پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے لئے لکھے گئے کالم میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ مودی سرکار کے پاکستان مخالف جنون کا عکس ان کی فلموں میں نظر آتا ہے پھر چاہئے وہ رازی ہو یا اُڑی یا پھر حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم مشن مجنو ہو یا پٹھان۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ کا پلاٹ بکواس ہے، فلم میں لوگ ادھ ننگے ہوکر رقص کرتے ہیں تاکہ انڈیا اور دنیا کو بچایا سکیں اور اس کی کہانی کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کشمیریوں کو مودی سرکار کی طرف سے ان کے حقوق سے محروم کرنے کے واقعے کو ہنسی مذاق کا ایونٹ بنانا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔

فاطمہ بھٹو نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انڈیا کا سب سے بڑا مسلم سپراسٹار ہونے کے باوجود مودی سرکار کے مظالم پر کبھی ایک لفظ بھی اپنی زبان سے نہیں نکالا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ شاہ رخ نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو اس کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے کارناموں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید