• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد سکھر موٹروے کرپشن کیس، ملزم کی نشاندہی پر مزید 12 کروڑ برآمد

قومی احتساب بیورو (نیب) نے حیدر آباد سکھر موٹر وے مٹیاری سیکشن کرپشن کیس میں ملزم عاشق حسین کلیری کی نشاندہی پر مزید 12 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

نیب حکام کے مطابق ملزم عاشق حسین کلیری کی نشاندہی پر مزید 12 کروڑ روپے برآمد کیے ہیں، کرپشن کیس کے ملزمان نے نواب شاہ میں 1 ارب روپے سے زائد کے بنگلوز اور گاڑیاں خریدیں۔

نیب حکام کے مطابق عاشق کلیری سے مجمعوعی طور پر97 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

نیب حکام کے مطابق موٹروے مٹیاری سکیشن کرپشن کیس کے ملزمان سے 1 ارب مالیت کی پراپرٹی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

نیب حکام کے مطابق ملزمان نے سرکاری پیسے سے ون ڈے کیش میں پراپرٹی خریدی، ملزمان نے مہنگی سوسائٹی میں 14 ولاز ایک دن میں خریدے۔

نیب حکام کے مطابق ملزمان کی طرف سے تمام پراپرٹیز با اثر شخصیات کی ایماء پر خریدی گئیں۔

نیب حکام نے عاشق کلیری سے رقم برآمدگی سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کردیا، جس پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق عاشق کلیری سابق وزیر قانون کے مبینہ فرنٹ مین ہیں۔

احتساب عدالت نے عدم پیشی پر ملزم اسلم پیرزادہ کی ضمانت منسوخ کردی ہے، نیب ذرائع کے مطابق پیرزادہ سیاسی شخصیت کے پرسنل اسسٹنٹ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید