روس بڑے پیمانے پر ایرانی ڈیزائن کے ڈرونز تیار کرنے کیلئے نئی فیکٹری تعمیر کرے گا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے اتحادی ملک کے حکام نے ڈرون فیکٹری کی تعمیر کے متعلق بتایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایک اعلیٰ وفد نے روس کا دورہ کیا تاکہ ییلابوگا شہر میں ڈرون فیکٹری تعمیر کرنے کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جاسکے۔
اس منصوبے کے پیچھے یہ سوچ کارفرما ہے کہ ایسا تیز رفتار ڈرون تیار کیا جائے جو یوکرین کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے بچ کر ہدف کو نشانہ بنا سکے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روس کی اس ڈرون فیکٹری میں آئندہ سالوں کے دوران 6 ہزار ڈرون تیار کیے جائیں گے۔
ایران روس کو مسلح ڈرون فراہم کر رہا ہے، اس بات کا ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی اقرار کیا تھا۔
انہوں نے پچھلے برس کہا تھا کہ ان کا ملک صدر ولادیمیر پیوٹن کی حکومت کو محدود تعداد میں ڈرونز دے رہا ہے۔