• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 8 فروری کو پشاور میں امن مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد نہیں کیا، آرمی پبلک اسکول کے بعد پولیس لائنز مسجد میں بڑا سانحہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ٹھیک نہیں، وزیر خارجہ دیگر ممالک گئے افغانستان نہیں گئے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی خلفشار سے دہشت گردوں کےلیے مناسب ماحول بنا، دہشت گردی کی روک تھام کےلیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا پولیس کےلیے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا، ایسے اقدامات اٹھائیں کہ عوام کو یقین ہو وہ محفوظ ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 9 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، اگر حکومت امن نہیں دے سکتی تو اس کے رہنے کا جواز نہیں، موجودہ حکومت کے آنے کے بعد حالات خراب ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید