جسے مل جائے کرسُی زندگی میں
وہ بن سکتا ہے آسانی سے ہیرو
مگر حیرت ہے، ہیرو کے بجائے
عموماً لوگ ہو جاتے ہیں زیرو
برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ’’ڈیوک آف یارک‘‘ کا لقب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
یوکرینی صدر زیلینسکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
اداکارہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اب اداکارہ نے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔
ایک جنوبی کوریائی خاتون حال ہی میں وائرل ہوئی ہیں جب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 15 سال کے دوران تقریباً 400 کاسمیٹک سرجریز پر 300 ملین وان یعنی 2 لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز خرچ کر دیے۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں تین ماہ قبل ایک فارم سے بھاگنے والی 3 بکریاں سیلبریٹی بن گئیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ تین بکریاں جولائی میں فارم سے بھاگ گئی تھیں اور اُس وقت سے اب تک انہیں انٹر اسٹیٹ 95 کے قریب نجی اور سرکاری زمینوں پر چرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ تانیا نے خود کو ایک ایسے گھر کی مالک ظاہر کیا جو "فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ خوبصورت" ہے، اور وہ اکثر "بکلاوا، دال اور کافی" کے لیے بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔
دہلی پولیس کے مطابق جھگڑا ٹرین کے پینٹری اسسٹنٹس کے درمیان پانی کے ڈبے کی جگہ رکھنے پر زبانی تکرار سے شروع ہوا۔ مسئلہ ٹرین کے اندر پانی کا ڈبہ رکھنے پر تھا۔ بحث مباحثے نے جلد ہی ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر لی۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر ایک ساتھ اکٹھے ہو گئے۔
کامیڈین اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی بھارتی سنگھ جنکے ہاں دوسرے بچے کی ولادت متوقع ہے وہ اس وقت جذباتی ہوگئیں جب انکے ساڑھے تین سالہ بڑے بیٹے گولہ نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ چھوٹے بے بی کا اس وقت خیال رکھے گا جب وہ کام پر جائیں گی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 13 طلباء و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، 39 کو ایم فل جبکہ 02 کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔
جاوید اکبر ریاض پیر کو عہدے کا چار چھوڑ کر طویل رخصت پر روانہ ہو رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے گیس پریشر بڑھانے کی موٹر ملی ہے، شبہ ہے موٹر سے سوئی گیس گھر میں پھیلی تھی، گھر میں کسی نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔