• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر نواز الدین ہوٹل منتقل ہوگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماں مہر النساء صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان جائیداد پر جھگڑے سے تنگ آکر بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین ہوٹل منتقل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین کے والد سے منسوب ان کے خوابوں کا گھر جس میں 6 بیڈرومز، 2 بڑے ہال اور باغ بانی کیلئے 2 کشادہ لان ہیں اب ان کی والدہ اور اہلیہ کے جھگڑے کے باعث کسی ڈراؤنے خواب کا منظر پیش کر رہا ہے۔


میڈیا کے مطابق نواز الدین کے دوست کا کہنا ہے کہ اداکار جائیداد کو لے کر ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اس وقت تک کے لئے ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں جب تک ان کے وکیل اس معاملے کو قانونی طور پر سُلجھا نہ لیں۔

واضح رہے کہ یہ خبر نواز الدین کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے اداکار اور ان کی والدہ پر ہراسانی اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے الزامات عائد کرنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس میں نواز الدین شامل نہیں کیونکہ وہ گھر پر موجود ہی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ نواز الدین کی والدہ مہرونسہ صدیقی نے جائیداد کے تنازع پر اپنی بہو عالیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، ان کے مطابق نواز الدین اور عالیہ کی طلاق ہو چکی ہے اس لئے ان کا جائیداد پر کوئی حق نہیں۔

خیال رہے کہ عالیہ نواز الدین کی دوسری بیوی ہیں، اُن کا اصل نام انجنا کشور پانڈے ہے، دونوں نے ایک دہائی قبل شادی کی تھی، عالیہ اور نواز الدین صدیقی کے دو بچے بیٹا یانی صدیقی اور بیٹی شوریٰ صدیقی ہیں۔ تاہم عالیہ نے 2020 میں اداکار سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے انہیں قانونی نوٹس بھیجوایا تھا جو بعدازاں 2021 میں واپس لے لیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید