• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: گھانا کے قومی فٹبالر کرسچین آٹسو کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

گھانا کے قومی فٹبال پلیئر کرسچین آٹسو کو ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

ترکیہ میں تعینات گھانا کے سفیر نے بتایا کہ مجھے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ آٹسو کو زندہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بات سفیر نے ایک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

31 سالہ کرسچین آٹسو نے ستمبر میں ترک سپر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے سے 3 ہزار 400  سے زائد جانیں گئیں اور 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید