• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، IMF شرائط پر آمادگی کے اثرات، 332؍ پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف مذاکرات میں انرجی سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ طے ہو جانے کی اطلاعات اورحکومت کی دیگر شرائط پر آمادگی کے بعد مسلسل دوسری روز زبردست سرگرمی،خریداری میں اضافے سے تیزی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس 332 پوائنٹس بڑھ گیا،51.82 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 51 ارب 80 کروڑ 88 لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 67.82 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت میں جاری مذاکرات میں انرجی سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ کابڑا مسئلہ حل ہو جانے کی خبروں کے ساتھ دیگر شرائط تسلیم کئے جانے کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پاجانے کی اطلاعات سے مسلسل دوسرے روز سرمایہ کاروں میں گرم جوشی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔