• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط ہوگئے، ٹرمپ تمام ممالک کیساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پُرعزم

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے میں شریک تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو لازمی طور پر غیر مسلح ہونا ہوگا، ورنہ ہم حماس کو ختم کردیں گے۔

ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی، اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ممالک نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا، غزہ میں جنگ ختم ہونے والی ہے، حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔

امریکی صدر کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر

اس موقع پر امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر بھی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں، میں نے دونوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا آپ نے ایک یا دو کروڑ لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، شام کے صدر سے بات کی اور شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے کوشاں ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید