• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری وجاہت کے بیٹے موسیٰ الہٰی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاہت حسین  کے بیٹے موسیٰ الہٰی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر موسیٰ الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے موسیٰ الہٰی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔

موسیٰ الہٰی جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات میں سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں روکا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر باہر فائرنگ کا معاملہ ہے جس میں وہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید