• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف PSL کیلئے بنگلادیش سے وطن واپس روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف بنگلادیش پریمیئر لیگ کو چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کے لیے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے جہاز سے تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ بلا آخر وہ گھر واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پی ایس ایل کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں حارث رؤف نے بی پی ایل میں اپنی ٹیم رنگپور رائیڈرز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ لیگ کھیل کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، ایک حیرت انگیز ٹیم کا حصہ بننے پر مطمئن ہوں۔

حارث رؤف نے پیار اور ٹیم کی جانب سے تعریف پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بی پی ایل کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف کی ٹیم رنگپور رائیڈرز نے چٹوگرام کو 7 وکٹوں سے باآسانی ہرا دیا تھا، عمدہ بالنگ پر حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید