لاہور میں شہریوں کو پیٹرول حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض پیٹرول پمپ بند ہیں اور کچھ 1 ہزار روپے سے زائد کا پیٹرول نہیں دے رہے۔
ایک شہری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کارروائی کے بجائے شکایت کے انتظار میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھپت سے کم سپلائی ہونے کے باعث شہر میں پیٹرول پمپ بند ہونے لگے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات پر کارروائی کی جارہی ہے۔