• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے، مصدق ملک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں 20 دن کا پیٹرول اور 29 دن کا ڈیزل موجود ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2 اضلاع میں مختلف جگہوں پر انسپکشنز کی گئیں، ایک ضلع میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جن کے پاس ذخیرہ موجود تھا۔

مصدق ملک نے کہا کہ دوسرے ضلع میں ایک پیٹرول پمپ سیل اور 5 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا، 6 پیٹرول پمپس کو سیل بھی کردیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وہاڑی میں غیر قانونی 8 اسٹوریجز کو سیل کیا گیا، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ سے بات کی ہے، کسی کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ نے ہمیں تعاون کا یقین دلایا ہے، 21 ایف آئی آر کٹی ہیں، غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید