• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں زلزلہ، پاک فوج کی شدید سرد موسم میں امدادی سرگرمیاں

شدید سرد موسم کے باوجود ترکیہ میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ترکیہ کے صوبہ ادیامان میں ریسکیو کارروائیوں میں شریک ہیں۔

شدید سرد موسم کے باوجود پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زندہ افراد کا 3 مقامات پر تعین کرلیا۔

ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لئے ملبا ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 24 گھنٹوں میں 17مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیں۔

گزشتہ شب ادیامان میں منفی 8 ڈگری درجہ حرارت کے باوجود کارروائیاں جاری رکھی گئیں۔ ترک عوام اور ورثاء نے بھی پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید