• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان کے خطرے کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے جلسوں میں عمران کا شرکت نہ کرنےکا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جان کو درپیش خطرے کے پیش نظر ضمنی انتخابات کے جلسوں میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان ضمنی انتخابات کے سیاسی جلسوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

 تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے عمران خان سے ملاقات میں یہ حکمت عملی تیار کی ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کی الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق تجویز

چیف سیکریٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک دن میں کروانے کی تجویز دے دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ترجیحی بنیادوں پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن ایک دن میں کروائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کیا گیا تو انتخابات پر اخراجات تقریباً دگنے ہوجائیں گے، ایسی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکیں گے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں امن و امان کو برقرار رکھنے کےلیے تقریباً 42 ارب روپے درکار ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید