چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اپنے قتل کی سازش سے متعلق بیان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
سجاد احمد ایڈووکیٹ نے عمران خان کے بیان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے مجھےقتل کرانے کیلئے جنوبی وزیرستان کے 2 افراد کو تیار کیا گیا ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے لوگ پہلے سے بہت مشکلات میں ہے،عمران خان کے بیان سے جنوبی وزیرستان کے لوگ مزید مشکل میں پڑسکتےہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بیان سےجنوبی وزیرستان کےمکینوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان عمران خان نے پی ٹی آئی عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہےاور دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے۔