• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کا عمران خان کو وزیرِاعظم سے صلح کرنے کا مشورہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے عمران خان کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے صلح کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان موجودہ وزیرِ اعظم سے صلح کر لیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ اختلاف کی خبروں کے باعث معیشت خراب ہو رہی ہے، پی ٹی آئی والے پہلے استعفیٰ دیتے ہیں پھر رکوانے جاتے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں ایک ہی جگہ سے الیکشن لڑوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطالبات پر حکومت سے بات ہو رہی ہے ابھی تک جواب نہیں آیا، ہمارا دھرنا 12 فروری کو طے ہے۔

واضح رہے کہ این اے 247 سے ایم کیو ایم کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید