• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈیٹ تسلیم نہ کیا تو سندھ میں بلاول بھٹو کی حکومت نہیں رہے گی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وارننگ دے دی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا تو کراچی تو کیا سندھ میں بھی ان کی حکومت نہیں رہے گی۔

گجرات میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ کراچی میں ہمارا میئر ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ چھری امریکا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ہے جبکہ ہاتھ شہباز شریف کا ہے اور گلا عوام کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف کہتا ہے ٹیکس لگاؤ، کل کہیں گے ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ بیچ دو اور پھر کہیں گے، ایک غریب ملک کو ایٹم بم کی ضرورت نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام ادارے اور ملک کی انڈسٹری تباہ ہوگئی، زراعت بیٹھ گئی جبکہ خوشحال صرف حکمران ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگایا، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے بھی دھوکا کیا، عمران خان آیا تو اس کی پٹاری میں بھی محمود خان اور پرویز الہٰی تھے۔

قومی خبریں سے مزید