• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا وزیر خارجہ تفریحی دوروں پر رہتا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ تفریحی دوروں پر رہتا ہے۔

ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام  مریم بی بی، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے ملک بیچ دیا ہے، قومی دولت پر 1100 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ 9 ماہ میں ملک پر 4 ہزار ارب روپے مزید قرضہ بڑھ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک بچانے کے لیے 2 صوبائی حکومتوں کی قربانی دی، جو لوگ ہم پر طعنے کستے تھے وہ نااہل ہیں، اللّٰہ نے ان کو سامنے لا کھڑا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات پر آئین واضح ہے۔

قومی خبریں سے مزید