لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر جلات خان نے ساتھی کھلاڑیوں کو سوہن حلوہ کھلا دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ملتان میں ہے، جہاں وہ 13 فروری کو ابتدائی میچ ملتان سلطانز سے کھیلے گی۔
اس دوران فاسٹ بولر جلات خان ملتان کی سوغات سوہن حلوہ لے کر کھلاڑیوں کے پاس پہنچ گئے۔
انہوں نے ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی سوہن حلوہ کھلایا اور کہا کہ میرے ساتھی کھلاڑی میرے علاقے میں آئے ہیں۔
جلات خان نے مزید کہا کہ میں نے سوچا کھلاڑیوں کو اپنے علاقے کی سوغات کھلانی چاہیے، مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں کو ملتان سوغات پسند آئی ہو گی۔