• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عوام نے عالمی پابندیوں کا متحد قوم بن کر مقابلہ کیا، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایران کے عوام نے بین الاقوامی پابندیوں کا ایک متحد قوم کی حیثیت سے مقابلہ کیا ہے،پاکستان کو سفارتی سطح پر تسلیم کرنے والے ممالک میں ایران پہلے نمبر پر ہے، 1979کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران نے اب تک ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کی44ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ایران حسن نوریان اور دیگر ممالک کے سفارت کار بھی تقریب میں موجود تھے، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ دریں اثنا الجزائر کے سفیرBrahim Romaniنے بھی ہفتہ کو گورنرہائوس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی۔
ملک بھر سے سے مزید