پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی منصور رانا نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔
منصور رانا کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ منصور رانا کو قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ منصور رانا کی تقرری سے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں مزید پروفیشنل انداز میں کام ہو گا۔
منصور رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہے کہ منصور رانا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2019ء سے گزشتہ ماہ تک منیجر کے عہدے پر فائز رہے۔
منصور رانا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ دسمبر 2022ء میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔