• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: دو روز قبل خاتون اور بچی کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد میں دو روز قبل خاتون اور 8 سالہ بچی کی ذبح شدہ لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

دونوں کی شناخت ماں بیٹی کے طور پر ہوگئی، پولیس کے مطابق شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل جڑانوالہ کے علاقہ روڈالہ میں کھیتوں سے خاتون اور 8 سالہ بچی کی لاشیں ملی تھیں جن کے گلے کٹے ہوئے تھے۔

دونوں مقتولین کی شناخت تاندلیانوالہ کی رہائشی ماں بیٹی کے طور پر ہوئی۔

 پولیس کے مطابق نعیم بی بی اور اس کی بیٹی ماہم کو اس کے شوہر شاہ نواز نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید