• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے سلمان کی سلطان سے پہلے اپنی جان دکھا دی

Amir Khan Shows His Strenght Before Salmans Sultan
عامر خان نے سلمان خان کو چیلنج دے دیا، سلمان کی سلطان سے پہلے سب کو اپنی جان دکھا دی۔ اب دونوں دنگل کا سلطان بننے کے لیے تیار ہیں لیکن ایک کا نتیجہ عید پر آئے گا تو دوسرے کے لیے کرسمس کا انتظار کرنا ہوگا ۔

بالی وڈ کے دونوں بڑے خان آمنے سامنے آگئے ہیں، دونوں بن گئے ہیں پہلوان، ایک سلمان دوسرا عامر خان ۔دنگل کے چرچے پہلے شروع ہوئے لیکن سلمان کی سلطان پہلے بن گئی، فلم میں سلمان کی جان نے ہلچل مچادی، سلمان اصلی پہلوان نظر آئے۔

عامر خان بھی بڑے سیانے نکلے، آخری وقت تک دنگل میں اپنی لُک کو سات پردوں میں چھپا کر رکھا اور جیسے ہی سلطان کے ٹریلر اور گانے ریلیز ہوگئے عامر نےفٹ سے اپنی تصویر ریلیز کردی جس نے دھوم مچادی ۔

اب اس پہلوانی کے دنگل کا سلطان کون ہوگا اس کا فیصلہ اس سال کے آخر میں ہوگا جب دونوں کی فلموں کا رزلٹ آؤٹ ہوجائے گا۔
تازہ ترین