وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ زیر تعمیر دیا مربھاشا ڈیم کے دورے پر پہنچ گئے، انہوں نے پروجیکٹ سائٹ پر سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے پروجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی کام اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، اس موقع پر حکام نے انہیں سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے دوران بریفنگ کہا کہ دیا مربھاشا ڈیم قومی ترقی کےلیے اہم منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ ایریا میں جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دیا مربھاشا ڈیم کی تکمیل 2029 میں شیڈول ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہوگی۔
بریفنگ میں وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔