حیدرآباد کے نجی اسکول میں بچی کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں اسکول انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی۔ لڑکی کے تیسری منزل سے کودتے وقت اساتذہ دیکھ رہے تھے۔
موقع پر اساتذہ چاہتے تو بچی کو گرنے سے بچایا جا سکتا تھا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کو پرنسپل کو معطل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔