• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں طالبہ نے اسکول میں خودکشی کیوں کی؟ تحقیقاتی ٹیم قائم

اسکرین گریب
اسکرین گریب

حیدر آباد کے نجی اسکول میں طالبہ کی موت کے واقعے پر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے، تحقیقات کے لیے اے ایس پی علینہ راجپر کی سربراہی میں ٹیم بنا دی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق لڑکی موبائل فون استعمال نہیں کرتی تھی، گھر میں ایک ٹیبلٹ تھا وہ بھی 3 دن سے خراب تھا، کیس میں اگر کوئی کرمنل عنصر سامنے آیا تو مقدمہ درج کریں گے۔

امجد شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے 3 دن کی چھٹی کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق وقوعےپر موجود افراد سے تفتیش کی ہے، 2 ملازمین کا کہنا تھا کہ لڑکی سے پوچھا تھا کہ بیٹا کیا کر رہی ہو؟

ٹیچر عمران نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ لڑکی نے جواب دینے کے بجائے چھلانگ لگا دی۔

ٹیچر عمران کے پولیس کو دیے بیان کے مطابق اس نے لڑکی کو روکنے کی کوشش بھی کی تھی۔

دوسری جانب محکمۂ تعلیم سندھ نے غفلت برتنے پر نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید