• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر بندرگاہ پر بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے کا امکان

گوادر پورٹ۔
گوادر پورٹ۔

مارچ کے آغاز میں گوادر بندرگاہ پر بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہونے کا امکان ہے۔

9 بحری جہاز 4 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم لے کر اگلے ماہ گوادر پہنچیں گے۔

گوادر بندرگاہ پر گندم کی درآمد کیلئے آپریشنل تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔

کوئٹہ میں سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا گوادر پورٹ آپریٹرز اور انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے ساتھ اجلاس ہوا، جس میں  گوادر بندرگاہ پر گندم کی درآمد کے آپریشنل انتظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین گوادر انٹر نیشنل ٹرمینل نے کہا کہ گوادر بندرگاہ پر گزشتہ ماہ یوریا کی درآمد اور ترسیل کی مشق کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم کی درآمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

گندم کی درآمد کیلئے ٹریڈنگ کارپوریشن اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ بھی ہوگیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید