وفاقی وزیر شازیہ مری نے عمران خان کو جیل جانے سے متعلق چیلنج دے دیا۔
ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی میں جیل جانے کی ہمت ہے تو اپنی ضمانتیں منسوخ کرائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بیانیہ بدل بدل کر دھوکا دیتے ہیں، جھوٹ ہی ان کا بیانیہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے بشریٰ بیگم اور فرح گوگی کو بچانے کے لیے جیل بھرو تحریک کی دھمکی دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاڈلے نے پاکستان کو تختۂ مشق بنا دیا ہے، کل تک جو امریکا کی سازش تھی آج وہ امریکی سازش نہیں رہی۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی روز ایک نیا جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالم جبہ، بلین ٹری، پشاور بی آر ٹی اور توشہ خانہ عمران نیازی کی کرپشن کی داستان ہیں۔