وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اکاؤنٹ میں موجود ساڑھے 17 کروڑ کا جواب نہ دینے پر خاتون کے خلاف پرچہ کاٹ لیا۔
ایف آئی اے نے ڈیفنس لاہور کی سائرہ انور نامی خاتون سے اکاؤنٹ میں موجود ساڑھے 17 کروڑ روپے سے متعلق سوالات کیے۔
ایف آئی اے نے پوچھا کہ اکاؤنٹ میں ساڑھے 17 کروڑ روپے کہاں سے آئے؟ یہ پیسہ کس کا ہے؟
تحقیقاتی ادارے نے سوال کیا کہ جون 2022 سے 26 ٹرانزیکشنز کس نے کیں؟
ایف آئی اے نے جوابات نہ دینے پر سائرہ انور پر منی لانڈرنگ کا پرچہ کاٹ دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزمہ کی ڈیفنس لاہور میں جائیدادوں اور 3 لگژری گاڑیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے نے سائرہ انور کو طلبی کے متعدد نوٹس جاری کیے خاتون تاحال پیش نہیں ہوئیں۔