وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں۔
اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا، ان پر کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ثبوت دینے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ لی، جس کے کیس میں انہوں نے تاخیری حربے استعمال کیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ شر پسندوں نے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، احتجاج کے نام پر جو کچھ اسلام آباد میں کیا گیا کوئی مہذب معاشرہ ان واقعات کو برداشت نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی دعویٰ کر رہی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔