گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وہ اپنا لشکر لے کر اٹک پہنچے تو اسٹاک ایکسچینج بہت زیادہ نیچے آ گیا۔
لاہور میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کے لیے اس ملک کے بارے میں سوچیں، جو طریقہ آپ نے شروع کیا ہے اس کا نہ آپ کو فائدہ ہے اور ملک کا نقصان تو ہے ہی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے وہاں اپنی بات کریں، وہاں چیزیں سامنے لائیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ ہم نے مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، اتحادی حکومت کی وجہ سے چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں۔
سلیم حیدر نے کہا کہ صحافیوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔