• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کو ہیروز پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم پر گزشتہ روز کھیلے گئے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ میں جونیئر ٹیبل ٹینس نمبر ون اور پاکستان نمبر تھری پلیئر حور فواد کو ایچ بی ایل پی ایس ایل ’ہمارے ہیروز‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کھلاڑی حور فواد کو ان کی بہترین اہلیت کی بنیاد پر نامزد کیا تھا۔

حور فواد نے 9 سال کی عمر میں سندھ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، 11 سال کی عمر میں کراچی ویمن چیمپئن بنیں جبکہ 9 انٹرنیشنل جونیئر مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

حور فواد کا کہنا ہے کہ وہ ٹیبل ٹینس میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں، وہ گزشتہ ماہ قطر میں کھیلی گئی ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا حصہ تھیں جس میں انہوں نے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے میچز کھیلے وہ مختلف ٹورنامنٹس کھیل کر اپنی رینکنگ بہتر کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں، اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے میں ٹیبل ٹینس کے کھیل میں دن رات محنت کر رہی ہوں۔

حور فواد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں میری پسندیدہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید