پاکستان سُپر لیگ 8 کے ابتدائی دو دنوں میں دو ٹیمز پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔