• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال گنے کی قیمت 400 روپے فی من کی جائے گی، آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ سال گنے کی فی من قیمت 400 روپے کی جائے گی۔

ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں سے انصاف کرنے سے زراعت ترقی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور کسانوں کو محنت کا پھل ملنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ گنے کی فی من قیمت 400 روپے کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور وہ زراعت پر توجہ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گنے کی منصفانہ قیمت سے ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا، وقت آگیا ہے کہ کسانوں سے ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید