پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے دوران 16 فروری کو بچوں کے کینسر سے آگاہی کا دن منائے گا۔
پی سی بی کے مطابق سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے دن منانے کی روایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق کرکٹ بورڈ کینسر سے متاثرہ بچوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرے گا۔
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دو کینسر سے متاثرہ اور پانچ کینسر سے بچ جانے والے بچوں کے اہلِ خانہ کو دعوت دی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان دستخط شدہ شرٹس ان بچوں کے اہلِ خانہ کو پیش کریں گے۔