سری لنکا نے بھارت کے ساتھ دو ماہ کے اندر پاور گرڈز لنکنگ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے سری لنکا کے مندوب کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ پاورگرڈز لنکنگ اور تجارتی معاہدوں کی تجدید پر مذاکرات شروع کر رہے ہیں۔ دو ماہ میں معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔
سری لنکا کی اقتصادی بحالی کے منصوبے کا ایک اہم حصہ قابل تجدید توانائی کے وسائل کی ترقی پر منحصر ہے، جہاں سے سرحد پار ٹرانسمیشن کیبل کے ذریعے جنوبی بھارت میں بجلی کی منتقلی کی جا سکتی ہے۔
دونوں ممالک نے گزشتہ سال پاور گرڈز لنکنگ پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ بھارت سری لنکا کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔