• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نئے اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہو گئیں، اویس لغاری

وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن اویس لغاری کا  کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہو گئیں،  اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں کم ہونے سے سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ 3 فیز میٹر کی قیمت 45000 سے کم ہو کر 25000 روپے ہو گئی ہے، سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ بہتر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلی کی، انٹرنیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھرپور حصہ لیا اور ان کو درپیش رکاوٹیں ختم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل مانیٹرنگ، اسمارٹ میٹرز کے لیے شفاف اور مسابقتی معیار کی بدولت قیمتیں کم ہونے لگی ہیں، نئے میٹرز کی مد میں بجلی کے صارفین کو بھی اربوں روپے کی بچت ہو گی۔

وزیرِ پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو فائدہ نئے کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کے اخراجات میں کمی کی صورت میں ہو رہا ہے، اسمارٹ میٹرز سے غلط میٹر ریڈنگ سے چھٹکارا، بجلی چوری کی فوری نشاندہی ہو گی۔

تجارتی خبریں سے مزید