اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں کمی کر دی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرحِ سود 50 بیسز پوائنٹس کم کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں شرحِ سود 11 فیصد سے کم ہو کر 10 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی۔
واضح رہے کہ پالیسی کمیٹی نے رواں سال ہونے والے 5 مئی کے اجلاس میں شرحِ سود کو 1 فیصد کم کر کے 11 فیصد کیا تھا۔
کاروباری طبقے کی جانب سے سود کی شرح سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔