ایران نے القاعدہ کے رہنما کے ایران میں ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کردی ہے۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق القاعدہ رہنما سیف العدل کے ایران میں ہونے کا امریکی دعویٰ غلط ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے امریکی دعوے کو لغو قرار دیتے ہوئے کہا کہ القاعدہ رہنما کے بارے میں خبریں ایران سے جوڑنا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ اور داعش کے تخلیق کار خود دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔