کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس آفس پردہشت گردوں کے حملے کے بعد پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے ہوٹل کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے‘ فورسز کی نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں بھی سیکورٹی کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے،جبکہ کھلاڑیوں کو بھی ہوٹل سے باہر جانے سے روک دیاگیا ہے ۔جمعے کی شب اسٹیڈیم سے پریکٹس سے واپسی پر لاہور قلندر اور کوئٹہ کی ٹیموں کو سخت حفاظتی حصار میں ہوٹل واپس لایا گیا۔