• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر سمرتی ایرانی کی بیٹی کے استقبالیے میں شاہ رخ خان کی شرکت

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارت کی وزیر اور سابق اداکارہ سمرتی ایرانی کی بیٹی کے استقبالیے میں بالی ووڈ شخصیات سمیت ٹی وی اداکاروں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی ایرانی کی بیٹی کی شادی اس ماہ کے آغاز میں راجستھان میں ہوئی تھی جس کے بعد اب ممبئی میں استقبالیے کی تقریب رکھی گئی۔

رپورٹس کے مطابق تقریب میں شاہ رخ خان، مونی روائے اور پروڈیوسر ایکتا کپور سمیت دیگر فلموں اور ٹی وی کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

سمرتی ایرانی کے ماضی کے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دیگر اداکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ سمرتی ایرانی سیاست میں آنے سے قبل ٹی وی ڈرامے’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں کام کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہوئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ بھارتی ڈرامہ 8 سال تک ٹی وی پر نشر ہوا جس کی 1833 اقساط دکھائی گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید