پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اتنی گرفتاریاں دیں گے جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی کال پر 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، اتنی گرفتاریاں دیں گے کہ جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم چور ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکس اچار پارٹیوں نے سازش کے تحت حکومت لے کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ اب شرمندگی سے نہ تو یہ حکومت چھوڑ سکتے اور نہ ہی چلا سکتے ہیں۔